آننت اور رادھیکا کی شادی سے قبل 50 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام

آننت اور رادھیکا کی شادی سے قبل 50 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام


ایشیا کی سب سے امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کے باقاعدہ آغاز سے قبل 50 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتا اور مکیش امبانی نے اپنے چھوٹے بیٹے کی شادی کی خوشی میں گزشتہ روز مہاراشٹر کے علاقے پالگھر سے تعلق رکھنے والے 50 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا تھا۔

اجتماعی شادی کی اس تقریب کا اہتمام ریلائنس کارپوریٹ پارک میں کیا گیا جس میں تقریباً 800 افراد، جو مستحق جوڑوں کے اہل خانہِ ہیں، نے شرکت کی۔

اجتماعی شادی کی اس تقریب میں نیتا اور مکیش امبانی، آکاش امبانی اور ان کی اہلیہ شلوکا مہتا، ایشا امبانی اور ان کے شوہر آنند پیرامل نے شرکت کی۔

نیتا اور مکیش امبانی نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات، جو 12 جولائی سے شروع ہو رہی ہیں، کا آغاز 50 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی سے کیا ہے مگر انہوں نے ملک بھر میں ایسی سینکڑوں شادیوں کے اجتماعات منعقد کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں