آننت اور رادھیکا کی رسم ہلدی، بالی ووڈ ستاروں نے کیا پہنا؟

آننت اور رادھیکا کی رسم ہلدی، بالی ووڈ ستاروں نے کیا پہنا؟


بھارت کے کھرب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور صنعتکار ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات زور و شور سے جاری ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی سمیت پورا امبانی خاندان آج کل آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کو یادگار بنانے میں مصروف ہے۔

اجتماعی شادی کے ایک دن بعد مامرو سے شادی کی رسومات شروع ہوئیں، جس کے بعد پوجا اور پھر سنگیت کی پُرتعیش تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اب پیر کی شب اس جوڑے کی ہلدی کی رسم منعقد کی گئی، جس میں بالی ووڈ کے ستاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیا۔

آننت اور رادھیکا کی رسم ہلدی، بالی ووڈ ستاروں نے کیا پہنا؟

تقریب میں سارہ علی خان، اننیا پانڈے، ارجن کپور، جھانوی کپور، سلمان خان اور رنویر سنگھ اسٹائلش انداز میں نظر آئے۔ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔

اداکارہ جھانوی کپور ہلدی کی تقریب میں پیلی ساڑھی اور کھلے بالوں میں شاندار لگ رہی تھیں۔

چھوٹے نواب کی صاحبزادی و اداکارہ سارہ علی خان نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ہلدی کی تقریب میں شرکت کے لیے رنگین لہنگے کا انتخاب کیا۔

آننت اور رادھیکا کی رسم ہلدی، بالی ووڈ ستاروں نے کیا پہنا؟

مس ورلڈ اور اداکارہ مانوشی چھلر بھی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ہلدی تقریب میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ سارہ کی طرح مانوشی بھی لہنگے میں نظر آئیں۔

آننت اور رادھیکا کی رسم ہلدی، بالی ووڈ ستاروں نے کیا پہنا؟

ٹی وی کی مقبول اداکارہ دیشا پرمار نے اپنے گلوکار شوہر راہول ویدیا کے ساتھ ہلدی تقریب میں شرکت کی۔ اس جوڑے نے ایک دوسرے سے میچنگ کرتے ہوئے سرخ لباس کا انتخاب کیا جبکہ ہلدی کی تقریب میں اداکار ارجن کپور سرخ، اوڑی ہلکے سبز، سلمان خان اور رنویر سنگھ پیلے کرتے میں دکھائی دیئے۔

نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں منعقدہ اس تقریب میں بھارتی گلوکار ادت نارائن اور کمار سانو نے جاندار پرفارمنس دے کر محفل کا رنگ جمادیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے کنگ، شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ہمراہ ان دنوں اپنی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔

اس لیے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ہلدی کی رسم میں شرکت کرنے سے قاصر رہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں