گزشتہ شب بھارت کی پرتعیش ترین سنگیت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پوری بالی ووڈ کی انڈسٹری امڈ آئی۔
یہ تقریب کسی شوبز اسٹار کی نہیں بلکہ دنیا کے دسویں امیر ترین شخص مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آنننت امبانی کی تھی۔
جی ہاں آننت اور رادھیکا مرچنٹ کی سنگیت کی تقریب میں بالی ووڈ کے نامور ستاروں سمیت کھیل و زندگی کے دیگر شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں شرکت کے لیے مہمانوں نے نت نئی تراش خراش کے مہنگے ترین لباس زیب تن کیے ہوئے تھے جن میں عالیہ بھٹ کے سیاہ رنگ کے لباس نے ایک منفرد توجہ حاصل کی۔
عالیہ بھٹ نے آننت اور رادھیکا کی شادی کی سلسلے میں ہونے والی سنگیت کی تقریب کے لیے بھارتی ڈیزائنر کے بجائے پاکستانی ڈیزائنر کو اہمیت دی۔
عالیہ بھٹ کا وہ لباس پاکستانی معروف ڈیزائنر فراز منان کی جانب سے تیار کیا گیا تھا جسے سوشل میڈیا پر بے حد پزیرائی مل رہی ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے ایک ساتھ نجی تقریب میں شرکت کی تھی، اس دوران رنبیر کپور کی جانب سے پہنا گیا لباس بھی فراز منان کا تیار کردہ شاہکار تھا۔