پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی آمنہ شیخ اور محب مرزا میں شادی کے 14 سال بعد علیحدگی ہوگئی۔
پاکستانی ڈراموں کے معروف اداکار محب مرزا نے ایک انٹرویو کے دوران آمنہ شیخ سے علیحدگی کی تصدیق کی۔
محب مرزا کا آمنہ شیخ سے علیحدگی کے سوال پر کہنا تھا کہ اب ہم دونوں ساتھ نہیں ہیں۔
گزشتہ کچھ عرصے سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ آمنہ شیخ اور محب مرزا کی راہیں جدا ہوگئی ہیں اور دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ شوبز کے دونوں ستارے 2005 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے اور دونوں کی ایک 4 سال کی بیٹی بھی ہے۔
آمنہ شیخ نے آخری مرتبہ عاصم عباسی کی فلم ’کیک‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جب کہ محب مرزا ان دنوں اپنی نئی فلم ’عشرت‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔