پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، میزبان اور گلوکار آغا علی نے ماضی میں ایک ایوارڈ شو ادھورا چھوڑ کر جانے کی وجہ بتا دی۔
حال ہی میں اداکار نے نجی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے ایک سوال پر ایوارڈ شو آدھا چھوڑ کر آنے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے میرے پہلے ڈرامے کے لئے ’بیسٹ ایکٹر سوپ‘ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا، جب ایوارڈ شو کے دوران نومینیشنز کا اعلان کیا گیا تو کئی لوگوں نے مجھے مبارک باد دے دی۔
تاہم جب ’بیسٹ ایکٹر سوپ‘ کے فاتح کا اعلان کیا گیا تو وہ اعزاز کسی اور کو دے دیا گیا جس پر مجھے بہت افسوس ہوا، اس وقت تو میں نے اس اداکار کے لئے خوب تالیاں بجائیں لیکن مجھے لگا کہ میں رو دوں گا اس لئے میں ایوارڈ شو چھوڑ کر چلا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گھر جاتے ہی اپنی والدہ کو کال ملائی اور انہیں پوری بات بتائی۔