آصف غفور سمیت 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی


راولپنڈی: پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو اگلے رینک لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں