آصف زرداری اور بلاول کی آج نیب میں پیشی


اسلام آباد /  راولپنڈی: 

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں آج نیب کے راولپنڈی آفس میں پیش ہونگے۔

بلاول بھٹو زرداری پارک لین کمپنی جبکہ آصف زرداری سندھ حکومت کے غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں نیب کے راولپنڈی آفس میں پیش ہوں گے جب کہ نیب تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہو کر جواب دیں تاہم سابق صدر آصف زرداری اور بلاول  کی آج ( بدھ کو) پرانے نیب ہیڈ کوارٹرز پیشی کے موقع پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے جیالوں کی شہر میں داخلہ پر پابندی لگا دی۔ ضلعی انتظامیہ نے بلاول بھٹو کی پیشی کے موقع پر دوسرے شہروں سے آنے والے پی پی کارکنوں کو روکنے کا حکم جاری کر دیا۔

انتطامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی پر دوسرے شہروں سے بڑی تعداد میں کارکن وفاقی دارالحکومت آئیں گے، پی پی کارکنوں کی اسلام آباد میں داخلے سے حالات خراب ہو سکتے ہیں لہٰذا دوسرے شہروں سے آنے والے پی پی کارکنوں کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکا جائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں