گزشتہ روز 92 ویں اکیڈمی آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد امریکی ریاست لاس اینجلس کے ڈوبلی تھیٹر میں ہوا۔
آسکر ایوارڈز کو ہالی وڈ کا معتبر ترین ایوارڈ سمجھا جاتا ہے اور 2020 کے آسکر ایوارڈز کی اس شاندار تقریب کے موقع پر تمام فلمی ستارے ریڈ کارپٹ پر جگمگاتے ہوئے نظر آئے۔
جانیے 2020 کے اکیڈمی ایوارڈز میں کون کون سے فلمی ستارے یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے؟
بہترین اداکار
آسکر ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ’جوکر ‘کے اداکار ہواکوئین فینکس کے نام رہا۔
بہترین اداکارہ
رینی زیلویگر نے فلم ’جوڈی‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا۔
بہترین معاون اداکار
’فلم ونس اپ آن ٹائم ان ہالی وڈ‘ کے لیے بریڈ پٹ کو بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔
بہترین فلم
بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ ’پیراسائٹ‘ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔
ہترین ہدایتکار
بہترین ہدایتکارکا آسکر بھی فلم ’پیراسائٹ‘ کے بونگ جون ہو کےنام رہا۔
بہترین دستاویزی فلم
بہترین دستاویزی فلم میں آسکر ’امریکن فیکٹری‘ کے نام رہا۔