بھارت کی بلاک بسٹر فلم ’آر آر آر‘ کا گانا ‘ناتو ناتو’ جہاں سب کو پسند آیا وہیں گانے نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلرز کو بھی ناچنے پر مجبور کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے سپر اسٹار اسپیکٹیکل کا انعقاد گزشتہ ہفتے بھارت کے شہر حیدرآباد میں کیا گیا جسے کامیاب قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار اسپیکٹیکل میں ڈریو میکانٹائر، کیون اوونس، سیٹھ رولنز، بیکی لنچ اور جون سینا سمیت کئی غیر ملکی اور بھارتی پہلوان ایکشن میں نظر آئے۔
تاہم اس دوران ڈریو میکانٹائر، جندر محل، سمیع زین اور کیون اوونس نے آسکر وونگ گانے ‘ناتو ناتو’ پر رنگ میں ڈانس کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلوان گانے کو خوب انجوائے کرتے ہوئے ڈانس کر رہے ہیں اور ایرینا میں بیٹھے ناظرین بھی خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔