آسکر ایوارڈ پیج پر تھری ایڈیٹس کا کلپ کیوں شیئر کیا گیا؟

آسکر ایوارڈ پیج پر تھری ایڈیٹس کا کلپ کیوں شیئر کیا گیا؟


بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم تھری ایڈیٹس کیلئے اکیڈمی ایوارڈ کی آواز اٹھنے لگی۔

عامر خان کی فلم تھری ایڈیٹس کا ایک کلپ اکیڈمی ایوارڈ کے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کیا گیا تو مداحوں نے اس پر ردعمل دیا۔

فلمی شائقین نے تھری ایڈیٹس کو آسکر ایوارڈ کا حقدار قرار دیا اور کہا کہ یہ ہالی ووڈ کی کئی فلموں سے بہتر ہے۔

اکیڈمی ایوارڈ کے انسٹاگرام پیج پر فلم کا ایک منظر دکھایا گیا، جو امتحان کے واقعے پر مبنی ہے، جس میں وہ امتحان کے نگراں کو ذہانت سے دھوکا دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، جس کے کیپشن پر درج ہے ’یہاں رینچو کا دماغ 100 فیصد کام کرگیا‘۔

اس شیئر پر بھارتی فلم کے مداحوں نے زبردست تبصرے کیے اور ایک مداح نے کہا کہ یہ فلم ہالی ووڈ کی فلموں سے بہتر اور آسکر ایوارڈ کی حقدار ہے۔

انجینئرنگ کالج کے 3 طالب علموں کے گرد گھومتی فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی تھے جبکہ مرکزی کردار عامرخان، شرمن جوشی اور آر مادھون نے نبھایا جبکہ دیگر کرداروں میں کرینہ کپور، مونا سنگھ اور بومن ایرانی بھی شامل تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں