دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز (AMPAS)کی جانب سے 95 ویں آسکر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا 11جنوری سے آغاز ہوا تو زبردست ووٹنگ ٹرن آؤٹ سامنے آیا۔
95ویں آسکرز ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان رواں ماہ 24 جنوری کو کیا جائے گا۔
سی آر او بل کرمر نے ایوارڈز کی نامزدگیوں کے اعلان سے قبل اکیڈمی کے اراکین کو ایک خط لکھا کہ رواں سال 95 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایوارڈز کے لیے ووٹرز کی زبردست تعداد دیکھنے میں آئی ہے۔
اُنہوں نے خط میں 80 سے زیادہ ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام ممبران کی تعریف بھی کی۔
خط میں ووٹنگ کے شرکاء کی حتمی تعداد نہیں بتائی گئیں لیکن اطلاعات کے مطابق، 9579 ووٹنگ ممبران اکیڈمی کی 18 برانچوں میں ووٹ دینے کے اہل تھے۔
واضح رہے کہ اکیڈمی کے جتنے زیادہ ممبران ووٹنگ کے عمل میں حصّہ لیں گے، ایوارڈز کی تقریب میں اتنے ہی زیادہ غیر متوقع نتائج سامنے آنے کا امکان ہوسکتا ہے۔