ٓسٹریلیا پر مبینہ سائبرحملہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس میں پارلیمنٹ، بزنسز، اسکول اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائبر حملے میں ریاستی ایکٹر ملوث ہیں۔
انہوں نے ہنگامی طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سائبر حملہ کرنیوالوں کو زیادہ کامیابی نہیں ہوئی، انہوں نے بتایا کہ یہ حملے کئی ماہ سے جاری تھےتاہم اب بڑھ گئے ہیں جس میں حکومت سمیت یونیورسٹیوں، اسپتال اور انڈسٹریز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم کا کہناتھا کہ حملے میں ریاستی ایکٹرز ملوث ہیں کیونکہ اتنے بڑے پیمانے پر ایسا آپریشن بہت زیادہ ممالک نہیں کرسکتے۔
برطانوی اخبار کے مطابق پچھلے برس مئی میں پارلیمنٹ سمیت تین بڑی سیاسی جماعتوں پر کیے گئے سائبر حملوں میں چین کو ملوث قراردیا گیا تھا۔
اسکاٹ موریسن کا کہنا تھا کہ سائبرحملوں سے متعلق انہوں نے اتحادیوں سے بات کی ہے۔