آسٹریلوی آل راونڈر گلین میکسویل نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف کرکٹر نے اپنی بھارتی دوست ونی رمن کے ساتھ منگنی کرلی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر میکسویل اور ونی نےاپنی منگنی کی انگوٹھی پہنے تصویر شیئر کی ہے جس میں ونی رمن منگنی کی انگوٹھی پہنے ہوئی دکھا رہی ہیں۔
تصویر میں ونی نے لکھا کہ ’میرے پسندیدہ شخص نے گزشتہ ہفتے مجھ سے شادی کرنے کو کہا۔‘
واضح رہے کہ شعیب ملک نے بھی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی جس پر بھارت میں خوب ہنگامہ آرائی ہوئی تھی ۔