آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں چہرے پر گیند لگ گئی

آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں چہرے پر گیند لگ گئی


آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عثمان خواجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں چہرے پر باؤنسر لگنے سے انجرڈ ہوگئے۔

ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے ایک رن کی ضرورت تھی تو اس دوران شمر جوزف کی باؤنسر گیند عثمان خواجہ کے چہرے پر لگی جس سے ان کے جبڑے سے خون بھی نکل آیا۔

فوری طور پر گراؤنڈ میں ہی میڈیکل ٹیم نے عثمان خواجہ کا معائنہ کیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ کو جبڑے کے فریکچر سے کلیئر قرار دیا گیا ہے تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق عثمان خواجہ کے تاخیر سے ہونے والے کن کشن کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہیں ابتدائی معائنے میں کن کشن کی شکایت نہیں ہوئی۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں