آر مدھون نے ممبئی میں ساڑھے17 کروڑ کا نیا اپارٹمنٹ خرید لیا

آر مدھون نے ممبئی میں ساڑھے17 کروڑ کا نیا اپارٹمنٹ خرید لیا


بالی ووڈ کے معروف اداکار آر مدھون نے ممبئی کے پوش علاقے باندرہ کرلا کمپلیکس میں ساڑھے17 کروڑ روپے کا نیا اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

سگنیا پرل کے علاقے میں واقع یہ لگژری پراپرٹی جدید سہولتوں سے آراستہ اور رہائش کے لیے کافی کشادہ ہے۔

اپنی ورسٹائل اداکاری کےلیے مشہور 54 سالہ آر مدھون کا تعلق جمشیدپور (ریاست جھاڑکھنڈ) سے ہے۔ انھوں نے 22 جولائی کو خریدی گئی اس پراپرٹی کے لیے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن فیس ادا کی۔

پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق یہ بالکل تیار شدہ اپارٹمنٹ ہے جس کا رقبہ 389 اسکوائر میٹر ہے اور اس میں دو پارکنگ اسپیس موجود ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں