بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جلد ایک ویب سیریز ’اسٹار ڈم‘ کی ہدایت کاری سے ڈیبیو کرنے کے لئے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ویب سیریز کی کہانی شوبز انڈسٹری اور سیلیبرٹی بننے کے فائدے اور نقصان کے گرد گھومتی ہے۔
تاہم اب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اس مختصر دورانیے کی ویب سیریز میں شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ بھی نظر آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ ان کی ویب سیریز میں بطور کیمیو مختلف اقساط میں دکھائی دیں گے اور ان کے کردار کی کہانی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
تاہم فی الحال اس ویب سیریز کے دیگر مرکزی کردار کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے جبکہ اس کی کہانی آریان خان اور بلال نے تحریر کی ہے۔
خیال رہے کہ آریان خان نے حال ہی میں اپنے کپڑوں کا برانڈ بھی لانچ کیا ہے۔