راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حاضر سروس میجر کے کورٹ مارشل کی توثیق کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملٹری کورٹ نے میجر کو اپنے اختیارات کے غلط استعمال کا مرتکب پایا تھا،کورٹ نے میجر کو ملازمت سے برخاست اور عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجر کے خلاف اقدام محکمانہ احتساب کے سسٹم کے تحت کیا گیا