اسلام آباد:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں جاپان کے نئے سفیر کیونیوری مٹسوڈا نے ملاقات کی جس میں پاک جاپان بہترین باہمی تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جاپانی سفیر نے خطے سے تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا اورسراہا۔