آدی پورش کے مکالمہ نگار نے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

آدی پورش کے مکالمہ نگار نے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی


بالی ووڈ فلم ’آدی پورش‘ کے مکالموں پر رائٹر منوج منتشر نے ہاتھ جوڑ کر غیر مشروط معافی مانگ لی۔

پربھاس، کریتی سینن اور سیف علی خان کے مرکزی کردار پر مبنی فلم آدی پورش 16 جون کو ریلیز کی گئی

ہندوؤں کی مذہبی کتاب رامائن سے ماخوذ یہ فلم اپنے مکالموں کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہی، جس پر فلم کےمکالمہ نگار منوج منتشر نے معافی مانگی ہے۔

منوج منتشر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بار پھر اپنی غیر مشروط معافی شیئر کی ہے۔

مکالمہ نگار کو آدی پورش کی ریلیز کے بعد سے ہی تنقید کا سامنا تھا، فلم میں کمزور وی ایف ایکس کا استعمال کیا گیا، اکثریت نے اس کے ڈائیلاگ بے ہودہ پائے۔

ان مکالموں پر فلم بینوں کے ایک حصے نے فلم سے انہیں ہٹانے کا مطالبہ کیا جبکہ چند ایک نے منوج منتشر کو دھمکی دی اور ان کےلیے اپنی نفرت کا اظہار کیا

کئی بار کی وضاحت کے بعد بالآخر 8 جولائی کو منوج منتشر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تہہ دل سے اُن لوگوں سے معافی مانگی، جن کی فلم کے مکالموں سے دل آزاری ہوئی ۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں تسلیم کرتا ہوں کہ آدی پورش کے مکالموں سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، میں ہاتھ جوڑ کر غیر مشروط طور پر معافی مانگتا ہوں۔‘

اس قبل وہ متعدد بار اپنے مکالموں کے درستی سے متعلق وضاحتی بیان جاری کرچکے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں