‘آئی ٹو آئی’ اور پھر ‘اینجل’ جیسے گانوں سے موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچانے والے گلوکار طاہر شاہ سال نو پر نیا گانا لے کر آرہے ہیں۔
طاہر شاہ عموماً سال نو پر کچھ نیا پیش کرتے ہیں۔ 2016 کے اختتام پر بھی طاہر شاہ نے اپنی نئی ویڈیو ہیومینٹی لَو(انسانیت محبت) کے ذریعے تہلکہ مچایا تھا اور اس میں وہ ایک سفید بلی کو گود لیے موسیقی کے ساتھ ساتھ اپنی شاعری سناتے دکھائی دیے ۔
مگر آج بھی طاہر شاہ کی پہچان ” آئی ٹو آئی ” کے ذریعے ہی ہوتی ہے۔
اب طاہر شاہ نے ایک مرتبہ پھر سال نو پر اپنے سننے والوں کو نئے گانے کا تحفہ دینے کی نوید سنائی ہے۔
طاہر شاہ کی جانب سے ٹوئٹر پر کمنگ سون (coming soon) کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیے گئے اس پوسٹر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایک مرتبہ ان کا موضوع آنکھیں ہی ہوں گی کیونکہ تصویر میں صرف آنکھیں ہی دکھائی دیتی ہیں۔