مین کائنڈ اینجل اور آئی ٹو آئی سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار طاہر شاہ جلد ایک اور گانا ریلیز کرنے والے ہیں۔
اس حوالے سے گلوکار طاہر شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے آنے والے نئے گانے ’فرسٹ لُک‘ یعنی پہلی جھلک کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
منفرد گلوکار طاہر شاہ نے ساتھ ہی ایک تصویر شیئر کی جو کہ ان کی میوزک ویڈیو کا ایک ٹاپ شاٹ لگ رہا ہے جس میں بے شمار گلاب دل کی شکل میں نظر آرہے ہیں۔
طاہر شاہ کا یہ گانا 14 مارچ 2020 کو ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نئے سال کی آمد یعنی 2020 کے آغاز پر بھی آئی ٹو آئی اور اینجل سے شہرت حاصل کرنے والے طاہر شاہ نے نیا شاہکار ریلیز کیا تھا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی اور ان کے گانے کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے دیکھا تھا۔