آئی فون کی ویڈیو کالنگ سروس میں بڑے نقص کا انکشاف


ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی وڈیو کالنگ سروس فیس ٹائم کے سوفٹ ویئر میں تکنیکی نقص کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔

اس نقص کے وجہ سے کال کرنے والا آئی فون صارف کال اٹھائے جانے سے پہلے یعنی گھنٹی بجنے کے دوران ہی دوسری جانب کی آواز بخوبی سن سکتا ہے۔

نائن ٹو فائیو میک نامی ٹیکنالوجی بلاگ نے انکشاف کیا ہے کہ گھنٹی بجنے کے دوران اگر پاور بٹن کو پریس کردیا جائے تو دوسری جانب کال کرنے والے کو آپ کی لاعلمی میں ہی آپ کی وڈیو بھی موصول ہوسکتی ہے۔

یہ شکایات آئی او ایس 12.1 آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے آئی فون یوزرز نے کی ہیں۔

تاہم ایپل نے فیس ٹائم کی گروپ کالنگ سروس کو فی الحال منقطع کردیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ہی نقص دور کرکے ایک سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے یوزرز کو آگاہ کردیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں