دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابراعظم بدستور سرِفہرست ہیں جب کہ نیوزی لینڈر کے کولن منرو دوسرے اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ بہترین بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
ٹاپ ٹین بلے بازوں میں پاکستان کے فخر زمان کا پانچواں نمبر ہے اس کے بعد کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ 20 میں شامل نہیں جب کہ سابق کپتان شعیب ملک کا بلے بازوں میں 28 واں نمبر ہے۔
آئی سی سی کی بولرز کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان نمبر ون بولر ہیں جب کہ پاکستان کے شاداب خان دوسرے اور بھارت کے کلدیپ یادیو تیسرے نمبر پر ہیں۔
بولرز کی ٹاپ ٹین فہرست میں پاکستان کے فہیم اشرف 8 ویں اور عماد وسیم 9 ویں نمبر پر ہیں، اس کے بعد ٹاپ ٹوئنٹی میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں، شاداب خان بولرز کی فہرست میں 30 ویں نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی آل راؤنڈرز کیٹیگری میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل بہترین آل راؤنڈر ہیں جب کہ بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی کا تیسر انمبر ہے۔
آل راؤنڈرز کی ٹاپ ٹین فہرست میں محمد حفیظ 10 ویں نمبر پر ہیں۔