آئندہ ماہ شادی کیلئے تیار عبد و روزک نے منگنی کی تصاویر جاری کر دیں

آئندہ ماہ شادی کیلئے تیار عبد و روزک نے منگنی کی تصاویر جاری کر دیں


دنیا کے سب سے پست قامت، تاجکستانی نامور گلوکار، باکسر، سوشل میڈیا اسٹار اور بگ باس سیزن 16 کے امیدوار عبد و روزک نے گزشتہ ماہ ہونے والی منگنی کی تصاویر جاری کر دیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں عبد و روزک نے اماراتی 19 سالہ لڑکی سے منگنی کا اعلان کرتے ہوئے شادی کی تاریخ کا بھی اعلان کیا تھا۔

انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو بتایا تھا کہ وہ رواں سال جولائی کی 7 تاریخ کو امیرہ نامی اماراتی لڑکی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

تاہم اب انہوں نے گزشتہ ماہ ہونے والی منگنی کی چند تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی تصاویر میں عبد و روزک عرب روایتی لباس ’بشت‘ میں نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے اس خاص موقع کی مناسبت سے سیاہ رنگ کی خوبصورت بشت کا انتخاب کیا جس پر سونے، چاندی کے تاروں اور ریشم سے 3 قسم کی کڑھائی کی گئی تھی جبکہ اس کے ساتھ سفید کیفیہ کا انتخاب کیا۔

گوکہ سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں ان کی دلہنیا کا چہرہ تو نظر نہیں آرہا تاہم امیرہ نے منگنی کے لیے سفید لباس کا انتخاب کیا جس کے ساتھ انہوں نے چاندی کے زیورات زیب تن کئے۔

گلوکار کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’الحمد اللہ‘ لکھا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ انہوں نے 24 اپریل 2024 کو منگنی کی ہے۔

منگنی اور شادی کے اعلان کے بعد دبئی میں مقیم پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان، ان کی اہلیہ فریال مخدوم ، پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب سمیت دنیا بھر سے ساتھی فنکاروں، چاہنے والوں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارک باد و نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں