پاکستان کی معروف گلوکارہآئمہ بیگ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
آئمہ بیگ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں مغربی طرز کے کالے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
گلوکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آسٹریلیا کی راتیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں۔
یاد رہے کہ آئمہ بیگ نے پاکستان اور بھارت کا میچ میدان میں دیکھا تھا اور ٹرافی کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی تھی۔
انہوں نے لکھا تھا کہ تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے، پاکستان یہ ٹرافی گھر لے کر آئے گا۔
واضح رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔