مقبول گلوکارہ آئمہ بیگ کو کیفی خلیل کے پرانے گانے ’کہانی سنو‘ کو نئے انداز میں گانے پر لوگ شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اور ڈھنچک پوجا سے بھی بدتر گلوکارہ قرار دے رہے ہیں۔
آئمہ بیگ نے ’کہانی سنو‘ کو 9 دسمبر کو اپنے یوٹیوب پر ریلیز کیا تھا، اس سے قبل انہوں نے اسی گانے کے ٹیزر انسٹاگرام پر شیئر کیے تھے۔
View this post on Instagram
’کہانی سنو‘ میں آئمہ بیگ کو ماڈلنگ بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم مداحوں کو ان کی آواز اور ان کا انداز پسند نہیں آیا اور انہوں نے گلوکارہ پر گانے کو خراب کرنے کا الزام عائد کردیا۔
View this post on Instagram
لوگوں نے ان کے یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ انہوں نے اچھے خاصے گانے کو تباہ کردیا۔
View this post on Instagram
لوگوں نے ان پر گانے میں عریانیت پھیلانے کا الزام بھی لگایا اور لکھا کہ ان کی آواز بہت بیکار ہیں، البتہ وہ ادائیں دکھاکر لوگوں کو محظوظ کرنا چاہتی ہیں۔
اسی طرح بعض لوگوں نے ان کی ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ان سے بہتر گلوکاری نیہا ککڑ اور ڈھنچک پوجا بھی کرتی ہیں۔
آئمہ بیگ سے قبل ’کہانی سنو‘ کو کیفی خلیل نے گایا تھا، جنہوں نے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ’کنا یاری‘ سے شہرت حاصل کی۔

کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’کہانی سنو‘کو جون 2021 میں ریلیز کیا تھا، جسے کافی سراہا گیا تھا۔
بعد ازاں کیفی خلیل نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا تھا۔
لوگوؓں نے کیفی خلیل کے دونوں گانوں کو پسند کیا تھا، تاہم آئمہ بیگ کی آواز میں مداحوں کو گانا پسند نہیں آیا اور انہوں نے گلوکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔