او جی ڈی سی ایل رائلٹی کی مد میں بلوچستان کو واجب الادا ساڑھے 12 ارب کی ادائیگی پر رضامند

او جی ڈی سی ایل رائلٹی کی مد میں بلوچستان کو واجب الادا ساڑھے 12 ارب کی ادائیگی پر رضامند


آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) رائلٹی کی مد میں بلوچستان کو واجب الادا ساڑھے 12 ارب کی ادائیگی پر رضامند ہوگئی ہے۔

سی ایم سیکریٹریٹ بلوچستان کے مطابق واجب الادا رائلٹی کی رقم ماہانہ بنیادوں پر حکومت بلوچستان کو ادا کی جائے گی۔

او جی ڈی سی ایل نے ستمبر 2021 سے بلوچستان کو رائلٹی کی ادائیگی روک رکھی تھی۔

کمپنی نے پاور پرچیزنگ کمپنیوں کے زیرگردش قرضوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث یہ رائلٹی روکی تھی۔

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے واجب الادا رائلٹی کا معاملہ قومی فورم پر اٹھایا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں