او آئی سی کا بھارت سے مسلمانوں اور مقدس مقامات کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ


جدہ: 

اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) نے بھارت میں مسلم اقلیتوں اور مقدس مقامات کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے بھارت میں متنازع شہریت کے بل اور بابری مسجد کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے او آئی سی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کو بھارتی شہریت کے قوانین پر تشویش ہے، بھارت کی موجودہ صورت حال سے مسلمان اقلیت متاثر ہو رہی ہے، او آئی سی کے متعلقہ عالمی اصول اقلیتوں کےحقوق کی بلا تفریق ضمانت دیتے ہیں اور ان اصولوں کے خلاف مزید اقدامات تناؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔

بیان میں بابری مسجد کے کیس کے معاملے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ او آئی سی بھارت میں مسلمانوں پر اثر انداز ہونے والے اقدامات پر ںظر رکھے ہوئے ہے اور مودی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ بھارت میں مسلم اقلیتوں اور اسلامی عبادت گاہوں کا تحفظ  یقینی بنایا جائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں