اویس اللّٰہ پہلی مرتبہ نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں

اویس اللّٰہ پہلی مرتبہ نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں


پنجاب کے کیوئسٹ اویس اللّٰہ منیر پہلی مرتبہ نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے جہاں ٹائٹل کےلیے ان کا مقابلہ انٹرنیشنل پلیئر اسجد اقبال سے ہوگا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں جاری قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں دونوں سیمی فائنل کھیلے گئے جس میں پنجاب کے اویس اللّٰہ منیر نے سندھ کے سہیل شہزاد کو 2-6 کے فریم اسکور سے شکست دے کر پہلی مرتبہ فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنالی۔

دوسرے سیمی فائنل میں نیشنل بینک سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کھلاڑی اسجد اقبال نے پنجاب کے نسیم اختر کو 1-6 سے ہرایا، اسجد اقبال نے میچ کے دوران چھٹے فریم میں 108 کا بریک بھی کھیلا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ایونٹ کا فائنل کل صبح 10 بجے کھیلا جائے گا جسے پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کریگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں