اوگرا نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اوگرا نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کیپٹو پاورپلانٹس کیلئے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین سمیت باقی تمام سیکٹرز کیلئے گیس قیمتیں برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ ای سی سی نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں