اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی


اسلام آباد: اوگرا نے اپریل کے مہینے کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے اپریل کے مہینے کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی ہےاور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت اپریل کے مہینے میں سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 1.78  ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 1.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 9.58  ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 9.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے،  مارچ میں سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 11.36  ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے سسٹم پر بھی ایل این جی کی قیمت 11.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں