اوپو کے نئے فلیگ شپ فون کی تمام تر تفصیلات قبل از وقت لیک

اوپو کے نئے فلیگ شپ فون کی تمام تر تفصیلات قبل از وقت لیک


اوپو کے نئے فلیگ شپ فون فائنڈ ایکس 5 پرو کی پہلی جھلک جنوری 2022 میں سامنے آئی تھی اور اب نئی لیک میں اس کی تمام تر تفصیلات کا انکشاف کیا گیا ہے۔

ون فیوچر کی نئی لیک میں فون کے ڈیزائن اور تیکینیکی تفصیلات کو بیان کیا گیا ہے۔

فائنڈ ایکس 5 پرو میں اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر موجود ہوگا جبکہ ایڈرینو 730 گرافک چپ استعمال کی جائے گی۔

اسی طرح 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج ڈیوائس کا حصہ ہوگی۔

فون میں 6.7 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہوگا جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 80 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دستیاب ہوگی۔

لیک کے مطابق فرنٹ پر ممکنہ طور پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا جائے گا جبکہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا۔

فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہوگا جس کے ساتھ 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا بھی اس سیٹ کا حصہ ہوگا۔

کیمرا سیٹ اپ کے لیے اوپو کے اپنے تیار کردہ امیج پراسیسنگ چپ کو استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔

لیک مین فون کی قیمت بھی دی گئی ہے جو 1200 یورو (2 لاکھ 39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔

فیچرز کے لحاظ سے یہ کافی حد تک ون پلس 10 پرو جیسا محسوس ہوتا ہے اور یہ قابل فہم بھی ہے کیونکہ ون پلس اب اوپو کا ذیلی برانڈ ہے۔

ابھی فون کو متعارف کرانے کی تاریخ سامنے نہیں آئی مگر فروری کے آخر یا مارچ کے شروع میں پیش کیا جاسکتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں