رواں سال ریلیز ہونے والی ہٹ ہالی ووڈ فلموں’اوپن ہائیمر‘ اور ’باربی‘ نے دیگر شائقین فلم کی طرح امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرلی۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بدھ کو ایک بریفنگ سیشن کے دوران جب صحافی نے ان سے سوال کیا کہ اگر آپ کو ساڑھے تین گھنٹے کا وقفہ دیا جائے تو وہ فلم ’باربی‘ اور ’اوپن ہائیمر‘ میں سے کونسی فلم دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
انٹونی بلنکن نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں فلم ’باربی‘ دیکھنے کا بھی منتظر ہوں لیکن ایسا کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور اگر اس مقصد کے لیے وقت دیا جائے تو ہوسکتا ہے کہ اس بریفنگ روم میں ہم ان لوگوں کے لیے ڈبل فیچر کر سکیں جنہوں نے ان دونوں فلموں میں سے اب تک کوئی بھی فلم نہیں دیکھی۔
ان کا یہ باربین ہائیمر جواب سن کر بریفنگ روم میں ایک زور دار قہقہہ لگنے کی آواز آئی۔
انٹونی بلنکن سے بریفنگ کے دوران صحافی نےایک اور سوال کیا کہ کیا آپ نے ابھی تک فلم ’اوپن ہائیمر‘ دیکھی ہے؟ اور اگر دیکھی ہے تو اس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
اُنہوں نے صحافی کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ آپ نے دو بالکل متضاد سوالات کیے تو میں آپ کے پہلے سوال کا جواب دے دیتا ہوں، میں نے ابھی تک فلم ’اوپن ہائیمر‘ نہیں دیکھی۔