اوورسیز پاکستانیوں کو 3 ہزار سی سی گاڑی ڈیوٹی فری لانے کی اجازت دینے کی تجویز


زرمبادلہ بھیجنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو 3 ہزار سی سی تک ہائبرڈ گاڑی بغیر کسی ڈیوٹی (ٹیکس) کے پاکستان لانے کی اجازت دینے کی تجویز  سامنے آئی ہے۔

یہ سہولت صرف ایسے پاکستانیوں کو حاصل ہوگی جنہوں نے 2 سال میں بینک کے ذریعے پاکستان میں 2 لاکھ ڈالرز بجھوائے ہوں۔

وزارت اقتصادی امور کی طرف سے جاری کردہ ا علامیے کے مطابق یہ تجویز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کی جانب سے دی گئی ہے۔

Sayed Z Bukhari

@sayedzbukhari

In recognition of our who use banking channels to send money back home,my ministry has proposed to reward them for their contribution to the national exchequer. I will be backing this initiative with full force so in time we can kill the menace of hundi/havala

View image on Twitter
901 people are talking about this

وزیرا عظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ اس منصوبےکے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی خزانے میں شراکت کے بدلے انعام دینا مقصود ہے۔

زلفی بخاری کے مطابق وہ اس عمل کی بھرپور حمایت کریں گے کیوں کہ اس سے ہنڈی اور حوالے کے کلچر کا بھی خاتمہ ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں