اولی پوپ کا کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں ایسا ریکارڈ جو ٹنڈولکر بناسکے نہ بریڈمین

اولی پوپ کا کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں ایسا ریکارڈ جو ٹنڈولکر بناسکے نہ بریڈمین


انگلینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر اولی پوپ نے کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا ایسا ریکارڈ بنادیا جو لیجنڈری بیٹرز ڈان بریڈمین اور سچن ٹنڈلکر بھی نہیں بناسکے تھے۔ 

اولی پوپ نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں یہ تاریخ رقم کی۔ اوول گراؤنڈ میں اپنے ہوم میچ کے دوران پوپ نے انگلینڈ کے کپتان کے طور پر پہلی سنچری بنائی۔

تاہم یہ ان کی ساتویں ٹیسٹ سنچری تھی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک کی تمام ساتوں سنچریاں مختلف ٹیموں کے خلاف بنیں، جو ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پوپ بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی ایک، ایک سنچری بناچکے ہیں، تاہم آسٹریلیا کے خلاف سنچری کا کھاتہ کھولنے سے اب تک قاصر ہیں۔

سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پوپ نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 103 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ نے پہلے دن کا کھیل 221 رنز 3 کے نقصان پر ختم کیا۔ سری لنکا کے بولرز خراب کنڈیشنز اور سبز وکٹ کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔


اپنا تبصرہ لکھیں