اولڈٹریفورڈ ٹیسٹ؛ پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ


اولڈ ٹریفورڈ: 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس گرین شرٹس نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انگلینڈ نے کورونا وائرس کے سائے میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلی اور اب پاکستان کے خلاف سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جارہا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا، عابد علی صرف 16 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے، انہیں جوفرا آرچر نے کلین بولڈ کیا جس کے بعد کپتان اظہر علی بیٹنگ کے لیے آئے، کرس ووکس نے انہیں کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس بھیج دیا۔

پاکستانی ٹیم اظہرعلی کی قیادت میں عابد علی، شان مسعود، بابراعظم، اسدشفیق، محمد رضوان، شاداب خان، یاسر شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ پر مشتمل ہے۔

انگلش ٹیم کی قیادت جوئے روٹ کررہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈوم سبلی، رورئے برنس، بین اسٹوک، اولے پوپ، جوز بٹلر، ڈومینک بیس، اسٹورٹ براڈ، کرس ووکس، جوفرا آرچر اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں