اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے

اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے


اولمپیئن ارشد ندیم جنوبی افریقا کے شہر پوسچر ٹروم میں موجود ہیں، وہ پانچ ہفتوں کی ٹریننگ کے لیے ساؤتھ افریقا گئے ہوئے ہیں۔

ارشد ندیم ساؤتھ افریقا میں پہلے مرحلے میں فزیکل ٹریننگ میں مصروف ہیں جبکہ آئندہ ہفتے سے وہ تھرو کا آغاز کریں گے۔

ارشد ندیم نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ بڑی شاندار جاری ہے، فزیکل ٹریننگ کی وجہ سے پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، کوچز کے پلان کے مطابق جلد تھرو کا بھی آغاز کروں گا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ پیرس اولمپکس میرا ہدف ہے، جلد ردھم میں واپس آجاوں گا، کوشش ہے کہ پیرس اولمپکس سے قبل کم از کم دو ایونٹس میں شرکت کروں۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم گزشتہ ہفتے پانچ ہفتوں کی ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقا گئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں