اولمپکس میں شکست، خاتون تیراک نے 20 سال کی عمر میں ہی ریٹائرمنٹ لے لی

اولمپکس میں شکست، خاتون تیراک نے 20 سال کی عمر میں ہی ریٹائرمنٹ لے لی


پیراگوئے کی تیراک لوانا الونسو نے پیرس اولمپکس 2024ء میں شکست کے بعد 20 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لوانا الونسو نے خواتین کی 100 میٹر بٹر فلائی ریس میں چھٹی پوزیشن حاصل کی تھی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جہاں ان کے 3 لاکھ 9 ہزار سے زیادہ فالورز ہیں۔

ان کے مداح اس اعلان پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لوانا الونسو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے تیراکی سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے، میں پیراگوئے کے لوگوں سے معذرت خواہ ہوں، میں اولمپک گیمز میں اپنے کیریئر کے اختتام پر خوش ہوں، میں طویل عرصے سے تیراکی کر رہی تھی اور یہ میری آخری ریس تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لوانا الونسو نے 17 سال کی عمر میں ٹوکیو اولمپکس  2020ء میں بھی حصہ لیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں