انگین آلتان کی مداح سے ملاقات کی دلچسپ ویڈیو وائرل

انگین آلتان کی مداح سے ملاقات کی دلچسپ ویڈیو وائرل


عالمی شہرت یافتہ تاریخی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انگین آلتان دوزیتان کی اپنی ایک پرجوش مداح سے ملاقات کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

وجی ویسٹ نامی ایک ڈیجیٹل کریئٹر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی والدہ اور دادی کی انگین آلتان کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں ایک تقریب کے دوران وجیہ ویسٹ کی والدہ کو تُرک اداکار سے اسٹیج پر جاکر پرجوش انداز میں سے گلے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں نے ماما جی کو پہلے کبھی اتنا پرجوش نہیں دیکھا‘۔

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ’ یہ کہنا ٹھیک ہوگا کہ ہر مشرقی ماں کو انگین آلتان پر کرش ہے‘۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کی جا رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں