سا بق ٹیسٹ اسپنر توصیف احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں دباو میزبان ٹیم پر ہوگا۔
انگلش سرزمین پر حریف ٹیم کو دباو میں لانے کے لیے تین سو سے زیاہ اننگز سکور بورڈ پر سجانا ہوگا۔ ہمارے پاس بیٹنگ میں کچھ ایشوز ہوں گے لیکن یونس خان اور مصباح کرکٹرز کو اچھے طریقے سے گائیڈ کرکے میدان میں اتارنا ہوگا۔بولنگ میں ہمارے پاس کافی باصلاحیت نوجوان فاست بولرز موجود ہں جو میچ مین بائیس وکٹین لےسکتےہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کسی بھی ٹیم کے خلاف بہترین پرفارمنس دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔ ایک دو کھلاڑیوں پر انحصار کے بجائے سب ذمہ داری لیں گے تو کامیابی کے مواقع بڑھیں گے۔ ہماری کرکٹ کی تمام کریم افیشلز کی صورت میں ٹیم کے ساتھ ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں انگلش ٹیم کی خوبیوں اور خامیوں کو سامنے رکھ کر پلاننگ بنانا ہوگی۔ ہم وقت سے پہلے وہاں پر موجود ہیں،اس لیے کنڈیشنز کا بخوبی اندازہ ہوچکا ہوگا۔میری رائے میں یہ ایک بہترین سیریز ہوگی۔