انگلینڈ اور بنگلا دیش کے میچ میں امپائر کو گراؤنڈ میں کیوں لیٹنا پڑا؟


کارڈف: انگلینڈ  کے کھلا ڑی جیسن رائے نے سینچری کا جشن مناتے ہوئے فیلڈ امپائر کو گراؤنڈ میں لیٹنے پر مجبور کر دیا۔

کرکٹ ورلڈکپ میں کھیلے جانے والے بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے جیسن رائے سینچری کا آخری رن بنا کر جشن منا رہے تھے کہ ان کی  ٹکر  امپائر سے ہو گئی۔

جیسن رائے کی ٹکر کے نتیجے میں فیلڈ امپائر جوئیل ولسن گراؤنڈ پر گر پڑے جس کے بعد جیسن رائے  نے ہی امپائر کو سہارا دیے کر اُٹھایا اور ان سے معذرت بھی کی جس کے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز ہو گیا۔

اس میچ میں جیسن رائے نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 153 رنز کی اننگز کھیلی۔


اپنا تبصرہ لکھیں