لندن:
انگلش کرکٹرز کی متنازع ٹویٹس کا پنڈورا باکس کھل گیا۔کئی کرکٹرزماضی میں نامناسب پوسٹ کرچکے، ایون مورگن اور جوز بٹلر نے شائقین کی انگریزی کا مذاق اڑایا، جیمز اینڈرسن نے اسٹورٹ براڈ کو ہم جنس پرست قرار دینے سے متعلق اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔
ادھر انگلش بورڈ نے سوشل میڈیا کریک ڈاؤن شروع کردیا، کیسزکوانفرادی طور پر دیکھا جائے گا۔