انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود نے ایک اور سنچری جڑ دی۔
یارکشائر کے شان مسعود نے نارتھمپٹن شائر کے خلاف ناقابل شکست سنچری بنائی۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے 152 گیندوں پر 131 رنز بنائے۔
شان مسعود کی اس شاندار اننگز میں 13 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔