بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے فلمساز کرن جوہر کی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر تھری میں کام کرنے سے انکار کردیا، اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ فلم نہیں بلکہ ویب سیریز ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس بات کی اپریل میں کرن جوہر نے چندی گڑھ میں منعقدہ فلم فیسٹول کے دوران تصدیق بھی کی تھی۔
واضح رہے کہ انکیتا لوکھنڈے بگ باس 17 میں اپنے کامیاب سفر کے بعد کافی پر اعتماد ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ انکیتا کو کرن جوہر نے اس پروجیکٹ میں کام کی پیشکش کی تھی جو کہ انکیتا نے مسترد کر دی، تاہم انکے انکار کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
یاد رہے کہ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کی پہلی فلم 2012 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں تین نو وارد اداکاروں عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا اور ورن دھون کی لانچنگ ہوئی تھی۔
جبکہ اس فرنچائز کی 2019 میں دوسری فلم میں ٹائیگر شیروف اور اننیا پانڈے نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔