اسلام آباد: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کےلیے دو تجاویز ہیں جس میں 15 اور 30 دن کی توسیع کی تجاویز دی گئی ہیں تاہم اس کا حتمی اعلان وزیر خزانہ کی منظوری سے ہوگا۔
واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ30 ستمبر ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا عمل 3 جولائی سے شروع ہےاور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔