انٹر بینک: ڈالر آج 280 روپے 9 پیسے پر بند

انٹر بینک: ڈالر آج 280 روپے 9 پیسے پر بند


امریکی ڈالر کی قدر آج کل غیر مستحکم ہے، کسی روز یہ اضافے کی جانب گامزن تو کبھی یہ رو بہ زوال ہوتی ہے۔

آج کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے لگا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر آج 21 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے 9 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 88 پیسے کا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس میں صرف 8 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج آغاز سے ہی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو آخر میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 8 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 51 ہزار 185 پر آ کر بند ہوا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 51 ہزار 177 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں