انٹرنیٹ کی سست رفتار، جو کام دشمن نہ کرسکا صاحب اقتدار کر رہے ہیں، حنا خواجہ

انٹرنیٹ کی سست رفتار، جو کام دشمن نہ کرسکا صاحب اقتدار کر رہے ہیں، حنا خواجہ


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات ملک میں سست انٹرنیٹ کی رفتار پر حکومت پر برہم ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو میں اداکارہ نےکہا کہ انٹرنیٹ کی سست رفتار اور بندش کی وجہ سے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ حکومت معیشت کو بہتر کرنے کے دعوے کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

اداکارہ نے سوال کیا کہ حکومت کو کس چیز کا خوف ہے، کس خوف سے فائر وال لگا رہی ہے؟ آخر کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟ کیا ملک کو ختم کرنا چاہتے ہیں؟

انہوں نے حکوت کر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے خوف کی وجہ سے عوام کے کاروبار بند ہو رہے ہیں، جس سے صرف عوام کا ہی نہیں ملک کا بھی نقصان ہو رہا ہے، ملکی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے۔ کیا آپ (حکومت) ایسا چاہتے ہیں کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ صاحب اقتدار ملک کو وہ نقصان پہنچا رہے ہیں جو دشمن نہیں پہنچا سکا۔ انہوں نے التجا کرتے ہوئے مزید کہا کہ کچھ تو خدا کا خوف کریں، کچھ تو ثبوت دیں کہ آپ بھی پاکستانی ہیں۔ حکومت، صاحب اقتدار اور قانون ساز کرنے والوں سے التجا کرتی ہوں کہ خدا کا واسطہ انصاف کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں