پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد عامر کا کھیل سے ریٹائرمنٹ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کے مزید کرکٹ نہ کھیلنے کی خبریں میڈیا پر ہی سن رہے ہیں اس حوالے سے خود محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
ترجمان پی سی بی نے کہا کہ فاسٹ بولر ویسے بھی اب پی سی بی کے ساتھ کنٹریکٹ میں نہیں اور اس ناطے سے وہ ہم سے بات کرنے کے بھی ہابند نہیں رہے، وہ اپنے فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہیں۔