انٹرنیشنل فٹبال اسٹارز اتوار کو لاہور میں جگمگائیں گے


لاہور: فٹبال لیجنڈز رکارڈو کاکا، لوئیس فیگو، کارلوس پیول اور نکولس انیلکا کی لاہور میں مصروفیات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

ورلڈسوکر سٹارز پروگرام کے تحت نمائشی  میچ کیلیے مہمان فٹبالرز کی علامہ اقبال ایئرپورٹ آمد اتوار کی صبح 9:45 پر ہوگی،سہ پہر ڈھائی بجے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس یوگی،نمائشی میچ شام 7 بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس مقابلے کیلیے مقامی کھلاڑیوں کا انتخاب پہلے ہی کرلیا گیا ہے، ملک گیر ٹرائلز میں منتخب ہونے والوں میں یوسف احمد،کامران علی خان، عبداللہ شاہ، مرتضٰی حسیب، محمد رضوان، حسن خان، معیز سجاد اور فردین شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں