انوشکا شرما کی ویرات کوہلی کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

انوشکا شرما کی ویرات کوہلی کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد


بھارتی اداکارہانوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر لکھا کہ آج آپ کی سالگرہ پر میں بہترین تصاویر کا انتخاب کروں گی۔

انہوں نے ویرات کوہلی کے لیے لکھا کہ ہر حال، ہر طرح اور ہر طریقے سے میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔

اہلیہ کی پوسٹ پر ویرات کوہلی نے جواب میں ہنسنے اور محبت کا ایموجی بنایا۔

یاد رہے کہ انوشکا شرما اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویرات کوہلی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں